ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ سعودی سپریم کونسل کے مطابق مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے باعث پہلا روزہ کل بروز ہفتہ کو ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔