Categories
Breaking news

سعودی عرب میں ملازمت کے معاہدے کے نئے نظام کا نفاذ، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

ملازمین

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ مملکت میں ملازمت سے متعلق معاہدے کے نئے نظام سے ناصرف غیرملکی بلکہ مقامی ملازمین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

سعودی عرب میں ملازمت کے معاہدے کا نیا نظام 15 مارچ 2021 سے نافذ ہورہا ہے، ملازمت کا نیا نظام سہ نکاتی ہے اور اس کے چار بڑے اہداف ہیں۔ جن میں آجر اور اجیر کے درمیان خوشگوار تعلقات سمیت حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اسی طرح لیبر مارکیٹ میں لچکدار اور پرکشش ماحول پیدا کرنا بھی نئے نظام کا حصہ ہے۔ سہ نکاتی نظام میں سعودی قانون محنت نیز بین الاقوامی روایات میں ہم آہنگی پیدا کرنا بھی شامل ہے، نیا نظام نجی اداروں میں لاگو ہوگا۔

ادھر سعودی معاون وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر محمد الجاسر کا کہنا ہے کہ ملازمت کے معاہدے سے متعلق نئے نظام سے سعودیوں کو بھی فائدہ ہوگا، غیرملکی کارکنان کے معاہدہ ملازمت کو بہتر بنانے کے پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں مقامی کارکنان کے لیے بھی کشش بڑھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے ثمرات ملک میں جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *