Categories
Breaking news

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے متعدد آن لائن خدمات کا افتتاح

Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے متعدد آن لائن خدمات کا افتتاح

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے متعدد آن لائن خدمات کا افتتاح کیا گیا ہے جس کے تحت اقامہ ہولڈرز بیرون ملک میں ہونے کے باوجود اقاموں کی آن لائن تجدید کراسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی سہولتوں کے ذریعے اگر کوئی شہری بیرون ملک میں موجود ہے تو وہ وہاں سے بھی آن لائن اقدامے کی تجدید کراسکے گا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محکمہ پاسپورٹ سے متعلق متعدد آن لائن نئی خدمات کا افتتاح کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابشر افراد، ابشر اعمال اور مقیم ای پلیٹ فارم کے ذریعے محکمہ پاسپورٹ سے متعلقہ خدمات حاصل کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے جس میں ناصرف اقامے بلکہ دیگر آن لائن سہولتیں بھی موجود ہیں۔

اس سہولت کے ذریعے اقامے کی تجدید اور بیرون مملکت سے خروج و عودہ ویزے میں توسیع کرائی جا سکے گی، اس کے علاوہ ملازمت کے آزمائشی مرحلے کے دوران خروج نہائی ویزہ جاری کرایا جاسکے گا۔

جو شہری اپنے 15 سال یا پھر اس کے کم عمر کے بچوں کا سعودی پاسپورٹ بنانا چاہتے ہیں تو وہ بھی آن لائن یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں، دریں اثنا پاسپورٹ کی توسیع بھی ممکن ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *