Categories
Breaking news

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھکنا خلاف قانون ہےسعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ایس او پیز کے عمل درآمد پر سختی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا مقرر کردی ہے، تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ماسک کی پابندی کی سختی سے تاکید کی ہے۔

ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھکنا خلاف قانون ہے، بصورت دیگر اس خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی غلطی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی اور جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوسکتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ، وبا کو پھیلنے سے روکنے اپنی اور دوسروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ماسک کی مسلسل پابندی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *