Categories
Breaking news

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی کا نیا قانون نافذ

Advertisement
Advertisement

نئے قانون کے تحت صرف سعودی شہری ہی شاپنگ مالز میں ملازمت کے اہل ہوں گے
ریاض: سعودی حکومت نے ملک میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی سے متعلق نیا قانون نافذ کردیا ہے۔سعودی وزیر برائے افرادی قوت و سماجی ترقی احمد بن سلیمان نے ملک میں 3 نئے لیبر قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں نوکریوں کے لیے سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ نئے قانون کے تحت 51 ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
نئے قانون کے تحت صرف سعودی شہری ہی شاپنگ مالز میں ملازمت کے اہل ہوں گے تاہم صرف کچھ عہدے اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے، ان عہدوں سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔اس کے علاوہ سعودی ریسٹورانٹ، کیفے اور سپر مارکیٹ میں بھی سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی تاہم نئے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *