Categories
Breaking news

سعودی عرب میں غیرملکی شہری اب کہاں کہاں ملازمت نہیں کرسکیں گے؟ جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

سعودی ملازمین

سعودی عرب میں فضائی نقل وحمل کی اسامیوں کی بھی سعودائزیشن کا اعلان کردیا گیا، ان اسامیوں پر اب غیرملکی شہری ملازمت نہیں کرسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی نقل وحمل کی اسامیوں پر سعودائزیشن کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ آئندہ تین برسوں کے دوران فضائی نقل و حمل کے شعبے میں 28 اسپیشلسٹ پیشوں پر سعودی تعینات ہوں گے۔

محکمہ نے متعلقہ اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ ان اسامیوں پر سعوائزیشن کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ تمام فضائی کمپنیوں، اصلاح و مرمت کے ٹھیکے داروں اور تمام ہوائی اڈوں پر مختلف خدمات پیش کرنے والے شعبوں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں، اس حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ٹیمیں دورہ بھی کریں گی۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق تفتیشی ٹیمیں ہر ماہ مذکورہ شعبوں کا دورہ کرے گی، اس پروگرام کے تحت فضائی نقل وحمل کے تمام شعبوں میں مقامی شہری کام کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت ہر اداروں میں سعودائزیشن کا عمل جاری ہے جس کے تحت غیرملکیوں کی جگہ مقامی افراد کو نوکریاں دی جارہی ہیں تاکہ وہ ہر میدان میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *