Categories
Breaking news

سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اچھے رہیں گے، رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی: وزیر خارجہ

Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی ضرورت ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی قدغن نہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں سے بذریعہ ٹیلی فون نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر کےحالات میں تبدیلی آئی ہے، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، کشمیر کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے آج بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، مودی سرکاری کی کشمیر پالیسی سے کشمیری نالاں ہیں، حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوچکے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ہر کڑے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، سی پیک پراجیکٹ کی جلد تکمیل سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا، مجھےامید ہے کہ چین کے ہم منصب سے ملاقات سود مند رہےگی۔

سعودی عرب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی قدغن نہیں ہے، رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے، سعودی عرب نے واضح بیان دیا ہے وہ پاکستان کے مؤقف کے عین مطابق ہے، سعودی عرب اور پاکستان کی فلسطین پر مماثلت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں سعودی عرب کے ساتھ مزید نشستیں ہوں، ہم ایک دوسرے کی ضرورت رہے ہیں اور آج بھی ہیں، دو دوست ممالک ہیں ان کی ہم سے توقعات ہیں چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کی توقعات پر پورا اتریں اور دوست ممالک بھی ہماری توقعات کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *