Categories
Breaking news

سعودی حکومت کی کابینہ اجلاس کیوں نہیں ہو سکا؟

Advertisement

شاہ سلمان

سعودی حکومت کی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس گزشتہ روز نہ ہوسکا، جس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں ہر منگل کو کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں ہفتے بھر کے دوران ملکی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا جاتا ہے نیز اہم فیصلے بھی کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز کابینہ اجلاس نہیں ہوا اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی روایت رہی ہے کہ مملکت میں تین مختلف حالات میں کابینہ کا اجلاس منعقد نہیں ہوتا۔

Advertisement

اس کی پہلی اور دوسری وجہ یہ ہے کہ سعودی قواعد کے مطابق عید الفطر یا عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد آنے والے ہفتے میں کابینہ اجلاس نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ تیسری وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ سعودی بجٹ اجلاس کے بعد آنے والے پہلے ہفتے میں بھی کابینہ کا اجلاس منعقد نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ نے مملکت کا بجٹ منظور کیا تھا، لہٰذا اس روایت پر عمل کرتے ہوئے رواں ہفتے اجلاس کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *