Categories
Breaking news

سعودی حکومت کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے تشویش ناک صورت حال کا سامنا

سعودی حکومت کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، مملکت میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ ایک مریض کی موت بھی ہوئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ ایک مریض کی موت بھی ہوئی۔ کووڈ 19 سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 753 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس اب تک 8 ہزار 893 زندگیاں نگل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 843 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

عالمی کورونا وبا سے اب تک 5 لاکھ 46 ہزار 614 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 141 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔ وبا کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر حکومت نے اقدامات بھی سخت کردیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *