Categories
Breaking news

سعودی حکومت کا اقامہ ہولڈرز کے لیے سہولت، توسیع سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

Advertisement
Advertisement

محمد بن سلمانسعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر مقیم غیرملکی کے کسی بیٹے کی عمر 25 برس سے زیادہ ہے ہو تو ایسی صورت میں اس کے اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت میں مقیم ایک غیرملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ کیا بیٹے کی عمر25 برس سے زیادہ ہونے کی صورت میں اقامے میں توسیع ہوسکتی ہے یا نہیں۔ مشکل یہ ہے کہ لیبر آفس والے اقامے میں توسیع سے قبل نقل کفالہ کی منظوری نہیں دے رہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے ٹو ئٹر کے اکاؤنٹ پر کہا کہ تحریری ہدایات یہ ہیں کہ اگر کسی غیرملکی کی اولاد کی عمر25 برس ہوجائے تو ایسی صورت میں اس کا نقل کفالہ ضروری ہوگا۔ اس کے بغیر باپ کے اقامے میں توسیع نہیں ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزید وضاحت کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے رجوع کیا جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *