Categories
Breaking news

سعودی حکومت نے شہریوں کو متنبے کردیا

Advertisement

سعودی عرب میں سیلاب

سعودی حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیلاب کے ریلے اور برساتی نالے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے، اس طرح کے خطرات مول لینے والوں میں سے بیشتر خطرناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور محکمہ موسمیات متعدد مرتبہ تنبیہ جاری کرچکے ہیں کہ کوئی بھی شخص سیلاب کے ریلے اور برساتی نالے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے

محکمہ موسمیات نے سیلاب کے دھارے سے گزرنے والوں کے انجام کے مناظر پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

اتباع الارشادات من الجهات المختصة تساعدك بمشيئة الله من المخاطر الناجمة عن الظواهر الجوية الحادة #نرصد_ونحمي988 pic.twitter.com/332VYMJd16

— الهيئة العامة للأرصاد وحماية البيئة (@PmeMediacen) September 18, 2020

محکمے نے انتباہ کیا کہ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا موسم چل رہا ہے، سب لوگ خود کو سیلاب کے خطرات سے بچانے اور ڈوبنے کا خطرہ مول لینے سے بچیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کی باحہ میں پہلے گرد آلود ہواؤں کے بعد شہر اور اس کی چار کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، نجران میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *