Categories
Breaking news

سعودی حکام نے شہریوں کو جعلی ای میلز سے خبردار کر دیا

Advertisement

سعودی پوسٹ آفس

سعودی پوسٹ آفس نے اپنا نام استعمال کر کے بھیجی جانے والی جعلی ای میلز سے شہریوں کو ہوشیار کردیا، پوسٹ آفس کے مطابق اس قسم کی ای میل سے پوسٹ آفس کا کوئی تعلق نہیں۔

سعودی حکام نے شہریوں کو جعلی ای میلز سے خبردار کیا ہے، حکام کے مطابق سعودی پوسٹ آفس کے مونو گرام کو استعمال کرتے ہوئے بھیجی جانے والی ای میلز سے پوسٹ آفس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سعودی پوسٹ آفس کی جانب سے جاری انتباہی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی پوسٹ آفس کے مونو گرام پر مبنی جعلی ای میلز بعض لوگوں کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کا پارسل پوسٹ آفس میں پہنچ گیا ہے، آپ کی جانب سے وصولی کی یقین دہانی درکار ہے۔

Advertisement

پوسٹ آفس کی جانب سے جعلی ای میلز کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ جعل سازوں کی جانب سے بھیجی جانے والی میل میں مونو گرام پوسٹ آفس کا ہی استعمال کیا گیا ہے جبکہ عبارت عربی اور انگلش میں تحریر کی گئی ہے، ساتھ ہی ایک لنک بھی دیا گیا ہے جسے اوپن کرنے کا کہا جاتا ہے۔

پوسٹ آفس نے اس حوالے سے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی ای میل سے پوسٹ آفس کا کوئی تعلق نہیں، جو بھی ایسی ای میل دیکھے اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کردے۔

خیال رہے کہ اس قسم کی ای میلز میں وائرس ہوتا ہے، جیسے ہی کوئی دیے گئے لنک کو کلک کرتا ہے وائرس فوری طور پر اپنا کام شروع کردیتا ہے اور سسٹم کو ہیک کر لیتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *