Categories
Breaking news

سعودی حکام نے انجینیئرز کی ساری مانگیں پوری کردیں، خبر آتے ہی ہر سُو خوشی کا سماں

Advertisement
Advertisement

سعودی حکام نے انجینیئرز کی ساری مانگیں پوری کردیں ہیں سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ سعودی انجینیئرز کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال ہوگی، نجی اداروں میں انجینیئرنگ کی 20 فیصد آسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ نجی اداروں اور کمپنیوں میں سعودی انجینئرز کی کم از کم تنخواہ 7 ہزار ریال ہوگی۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ اگر کسی ادارے میں سعودی انجینئر کو 7 ہزار ریال سے کم تنخواہ دی گئی تو ایسی صورت میں یہ مانا جائے گا کہ اس ادارے نے اپنے یہاں سعودی انجینیئر کا تقرر نہیں کیا ہے۔

وزیر کے مطابق سعودائزیشن کی شرح پوری کرنے کے لیے سعودی انجینیئر کو کم از کم 7 ہزار ریال ماہانہ تنخواہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نجی اداروں میں انجینیئرنگ کی 20 فیصد آسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی ہیں، یہ فیصلہ سعودی شہریوں کو بڑے پیمانے پر روزگار دلانے کی قومی مہم کے تحت کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزارت افرادی قوت سرکاری اداروں اور سعودائزیشن کے نگراں اداروں کے تعاون و اشتراک سے پیشہ وارانہ ڈگریاں رکھنے والے سعودیوں کو مناسب روزگار دلانے کے پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *