Categories
Breaking news

سعودیہ

Advertisement
Advertisement

سعودیہ

سعودی عرب نے مملکت میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اس کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

اس حوالے سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی سفیر کاکہنا تھا کہ خطے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی سعودی عرب میں مقبولیت حاصل کررہی ہے جس کی وجہ سے یہ کھیل سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوگئیں

ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ میں پاکستان کے وسیع تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں بھی کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ کھیل لوگوں کے لیے اور دونوں ممالک میں تعاون کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ معاشرے کی اصل تصویر سامنے آسکے۔

ملاقات میں کھیلوں کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تجربات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کے پاس نوجوانوں کی ایک بہت بڑی طاقت ہے اور یہاں کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ صلاحیت اور ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں تربیت اور رہنمائی کی ضرورت ہے، اس کے لیے دونوں ممالک کا تعاون نہایت مؤثر ہوسکتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *