
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
یہ بات وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
Table of Contents
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ؐمیں روضۂ رسول ﷺ پر دوبارہ حاضری دی ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے نجی شعبے، انڈسٹریز اور کان کنی کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے ابلاغِ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ماحولیاتی وژن کو سراہا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے نئے معاہدے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے اور تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپور تعاون کو سراہا گیا، دونوں ملکوں نے نجی شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق اقتصادی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی، پاکستان نے سعودی گرین اور مڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان فتنہ ہیں، انہیں گرفتار کیا جائے گا: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا سابق وزیرِ اعظم سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں، انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
-
کچلاک: خاتون اور 4 بچے گلا کاٹ کر قتل
کوئٹہ کے قریب واقعہ قصبے کچلاک میں ایک خاتون اور اس کے 4 بچوں کو بڑی سفاکی و بے رحمی سے قتل کر دیا گیا ہے۔
-
پنجاب میں عید سیکیورٹی انتظامات مکمل
پنجاب پولیس نے عید کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی
-
پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے
-
سابق حکومت کے مزدوردشمن اقدامات سے استحصال میں اضافہ ہوا: شیری رحمٰن
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کے مزدوردشمن اقدامات سے مزدوروں کے استحصال میں اضافہ ہوا۔
-
محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں: صدر عارف علوی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
-
محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کر سکتا ہوں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کر سکتا ہوں، ان کے درد بانٹیں گے۔
-
حافظ آباد: ایک کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ مالکان کو مل گیا
حافظ آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گرفتار ہونے والے چوروں اور ڈاکووں سے برآمد ہونے والا ایک کروڑ 73 لاکھ کا مال مسروقہ ان کے مالکان کے حوالے کردیا
-
پولیس وردی جیسے کپڑے پہنے ملزم کی دودھ کی دکان میں ڈکیتی
کراچی میں پی ای سی ایچ ایس میں پولیس یونیفارم سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ملزم نے دودھ کی دکان لوٹ لی
-
کراچی میں آج بھی شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج صبح ہی سے شدید گرمی ہے اور پارہ 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
-
کراچی: خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد، 2 افراد زیرِ حراست
کراچی کے علاقے ہاکس بے میں واقع رمضان گوٹھ سے ایک خاتون کی3، 4 روز پرانی لاش ملی ہے۔
-
محنت کشوں کی ترقی کے بغیرحقیقی ترقی ادھوری ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔
-
شیخ رشید کا گرفتار بھتیجا FIA کے حوالے
مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نعرے لگانے کے معاملے پر گرفتار کیے گئے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔
-
کراچی سینٹرل جیل سے زیر سماعت مقدمے کا قیدی لاپتہ
کراچی سینٹرل جیل سے زیر سماعت مقدمے کا قیدی لاپتہ ہوگیا، انڈر ٹرائل قیدی کے لاپتہ ہونے کی نشاندہی عدالت نے کی۔
-
شیخ رشید کی اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی مذمت
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انڈے ٹماٹر ماریں گے۔
-
شیخ رشید کا بھتیجا شیخ راشد اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار
رپورٹس کے مطابق شیخ راشد شفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے۔