Categories
Breaking news

سعودیہ میں اومی کورن کی تصدیق، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سخت انتظامات کی ہدایات

اومی کورن

عالمی وبا قرار دیےجانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا مریض سعودی عرب میں ریکارڈ پر آنے کے بعد حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

عاجل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر السدیس نے انتظامیہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرائیں تا کہ کسی قسم کی مشکل صورتحال میں مبتلا نہ ہوں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شمالی افریقہ سے آنے والے ایک سعودی شہری میں اومی کرون کی علامات پائی گئی تھیں۔

سعودی عرب کی وزارت نے اس ضمن میں گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ متاثرہ سعودی شہری نے جن افراد سے بھی ملاقات کی ہے ان سب کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.