Categories
Breaking news

سعد رفیق آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے

سعد رفیق آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق آج کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار کی تلاش

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بلدیہ وسطی کے سابق چیئرمین معید انور، ڈاکٹر شہاب امام، اے پی ایم ایس او کے سابق چیئرمین حافظ شہریار، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔

ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق سعد رفیق دن تین بجے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.