پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عباس احسن نے جعلی عامل کے کہنے پر بیٹے کی خواہش میں حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عباس احسن نے کہا کہ ایس پی سٹی عتیق شاہ کو متاثرہ خاتون اور جعلی عامل کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ سے لاعلم رکھا، جلد اصل ملزم کا سراغ لگاکر گرفتار کیا جائے گا۔
Table of Contents
پشاور: جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی
پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق خاتون کو چند روز قبل طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں سرجن ڈاکٹر عاصم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی جبکہ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ سے لاعلم رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے خبر وائرل ہونے پر انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ جلد اصل ملزم کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
عباس احسن نے مزید کہا کہ خاتون کی رہائش کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں، کیل ٹھوکنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کو ٹریس کرنا ہماری ترجیح ہے، پولیس متاثرہ خاتون کو سپورٹ فراہم کرتی اور اس معاملے پر کارروائی بھی کرتی۔
سی سی پی او پشاور نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی، جس کی جوغلطی ہوگی اس کو ویسی ہی سزا دلوائیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسی کیلئے حوالہ، ہنڈی اور فنڈنگ کا ملزم گرفتار
غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے حوالہ، ہنڈی اور مقامی فنڈنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
-
وزیراعظم کے جلسوں کا شیڈول تیار، پہلا 18 فروری کو ہوگا
حکمران جماعت تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔
-
دورہ نوشکی، وزیراعظم، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
-
یو اے ای سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش
متحدہ عرب امارات (یو اے ای)پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔
-
پشاور: سر سے کیل نکال گئی، خاتون اسپتال سے ڈسچارج
لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) نے آپریشن کے ذریعے سر سے کیل نکال کر مریضہ کو ڈسچارج کردیا۔
-
دہری شہریت کے معاہدے کا ٹائم فریم دینا قبل از وقت ہو گا، قونصل جنرل بارسلونا
ہم نے ایک اشتہار دیا ہے کہ تین ماہ کے لیے ہسپانوی اور پاکستانی باشندے قونصل خانے میں 3 ماہ بغیر تنخواہ کام کر سکتے ہیں جس کے لیے ہم نے اپنے ادارے کے مختلف شعبے مختص کیے ہیں اس اشتہار کے جواب میں ہمیں اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، پاکستانی قونصل جنرل
-
سیاسی رابطے تیز، مسلم لیگ ن کا ق لیگ سے رابطہ، ذرائع
ملک میں سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، اپوزیشن جماعت ن لیگ نے حکمران اتحادی جماعت ق لیگ سے رابطہ کرلیا۔
-
شہریار آفریدی نے پی ایس ایل کو کے پی ایل کہہ دیا
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شہریار آفریدی پاکستان سپر لیگ کے بجائے کشمیر پریمئیر لیگ کی تعریف کر بیٹھے۔
-
حیدرآباد سے مٹیاری قومی شاہراہ پر چند ماہ میں 21 مسافر ہلاک
حیدرآباد سے مٹیاری قومی شاہراہ خون کی پیاسی ثابت ہونے لگی، چند ماہ میں 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔
-
یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں، مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید
سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانے پر رکھ لیا۔
-
رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کے شوہر کی درخواست ضمانت منظور
تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر حیدر علی کے وکیل نے عہدے کے غلط استعمال کا الزام لگادیا۔
-
پشاور: جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی
پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی۔
-
آپ کو پہلے پاکستانی پھر حکومتی حلیف بن کر سوچنا ہوگا، شہباز کی ایم کیو ایم سے گزارش
میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، شہباز شریف
-
شہباز شریف سے ملاقات، ایم کیو ایم کا وفد ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد ماڈل ٹاؤن پہنچ گیا
-
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیئے
-
ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان نے دورہ نوشکی کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔