Categories
Breaking news

سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل

سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کی انکوائری ٹیم نے متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر سے رابطہ ہوچکا ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر شہر سے باہر ہے، اسے پشاور بلا لیا ہے۔

عباس احسن کا کہنا ہے کہ اسپتال رسید میں متاثرہ خاتون کی انٹری باز گل کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بچوں کی عمریں بالترتیب نو سال، تین سال اور دو سال ہیں۔

سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ خاتون اسپتال میں درج ایڈریس پر موجود نہیں ہے، مبینہ طور پر خاتون کسی رشتہ دار کے گھر میں ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

پشاور: خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کی تحقیقات

خیبر پختون خوا کےدارالخلافہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری ہورہی ہے کل تک اہم پیشرفت متوقع ہے۔

واضح رہےکہ پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی خاتون کی سرجری کرکے کیل کو نکالا گیا۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ ہے، سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون نے بتایا بیٹےکی خواہش ہے، پیرصاحب نے سرپرکیل ٹھوکنےکا کہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.