
گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سری لنکن شہری پریانتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا، آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔
پولیس کی جانب سے شہری کی افسوس ناک ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور آپریشن رات سے جاری ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رات 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے، واقعے کے مرکزی ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید 110 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیرِ حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے، تفتیش سے دیگر ملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔
ادھر وزارتِ داخلہ پنجاب نے اس واقعے کے حوالے سے سری لنکن سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔
ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری کی میت آج خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد بھجوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کی لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سری لنکن منیجر کا قتل: تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش
پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل اور لاش جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی۔
-
ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا سے 8 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 189 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 91 فیصد پر آ گئی۔
-
سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے، اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے
-
سیالکوٹ واقعے نے ملک و ملت کو بدنام کیا: مفتی تقی عثمانی
ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا۔
-
سیالکوٹ واقعے کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے: HRCP
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آرسی پی) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
-
سراج درانی نے اسلام آباد سے گرفتاری کی وجہ بتا دی
گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کراچی کے بجائے اسلام آباد سے گرفتار ہونے کے حوالے سے کیئے گئے سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔
-
سراج درانی کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
-
پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، مقامی سطح پر کھیلوں میں شرکت سے نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں گے
-
سیالکوٹ واقعے پر کیا بولوں سمجھ نہیں آرہا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اعلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے سیالکوٹ واقعے پر ردّعمل سامنے آگیا۔
-
امریکا کے ساتھ ماضی جیسے تعلقات نہیں ہیں، منیر اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں ماضی جیسی گہرائی شاید اب نہیں ہے، کوشش ہے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں
-
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو فنڈز کی کمی کا سامنا
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو فنڈز کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے 5 ملازمین کی تنخواہیں تین ماہ تک نہ مل سکیں
-
اوکاڑہ: مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون قتل، مرکزی ملزم گرفتار
اوکاڑہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسے قتل کرنے کے کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
-
ساہیوال: کالعدم تنظیم کا مبینہ کارکن گرفتار
ساہیوال میں سی ٹی ڈی پاکپتن نے عارف والا سٹی کے قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔
-
رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا
رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
-
کوئٹہ کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا۔
-
این اے 133 میں ڈسکہ جیسا واقعہ نہیں ہوگا، آر او
لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ یہاں سے مسلم لیگ (ن)کی امیدوار شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر پرویز ملک کے انتقال کے باعث امیدوار ہیں۔