Categories
Breaking news

سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کی بہن کا بیان

سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کی بہن کا بیان

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سے سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہن نے بھائی کے لیے خصوصی بیان دے دیا۔

ملک عدنان کی بہن نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی ملک عدنان پر فخر ہے۔

بہن شمع سکندر نے کہا کہ بھائی کی کاوشوں کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان کے شُکرگزار ہیں۔

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریا نتھا کمارا کے تابوت پر ’Head‘ لکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے دوسروں کو بھی حوصلہ ملے گا۔

واضح رہے کہ پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور منیجر کام کرتے تھے جہاں 3 روز قبل سیکڑوں افراد نے انہیں توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے قتل کرکے لاش جلا دی تھی۔

مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ایک پاکستانی شہری ملک عدنان ان کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئے سری لنکا کے مقتول شہری پریانتھا کمارا کے بھائی نے سوشل میڈیا صارفین سے پُرزور اپیل کردی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا، جب کہ پنجاب حکومت نے بھی انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.