
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا سری لنکا کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے، سری لنکا نے پاکستانی مؤقف اور بروقت کارروائی کی تحسین کی، واقعے کی انکوائری کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیالکوٹ معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں، فیکٹری منیجر کی فیملی کیساتھ رابطے میں ہیں، فیملی کی مکمل تفتیش کریں گے۔
Table of Contents
سیالکوٹ واقعے پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم
سیالکوٹ میں پیش آنے والے وحشتناک اور بےرحم واقعے پر جہاں وزیراعظم عمران خان شرمندہ ہیں تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب او آئی سی سمٹ کی سربراہی کر رہا ہے، افغانستان او آئی سی کا فاؤنڈنگ ممبر ہے اس کیلئے ہمیں کچھ کرنا ہے، سعودی عرب ہمارے ساتھ اس معاملے پر آن بورڈ ہے، ان حالات میں افغانستان کو اکیلا چھوڑنا ایک تاریخی غلطی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوری توجہ نہیں دی گئی تو افغانستان کی نصف آبادی غذائی قلت کا شکار ہوسکتی ہے، بروقت توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے گا، افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو معاشی بحران بھی آسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ یو این کی متعلقہ ایجنسی افغانستان کے معاملے پر ہماری معاون ہوسکتی ہے۔ جرمنی، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا کو بھی افغانستان کے معاملے پر دعوت دے رہے ہیں۔
سیالکوٹ واقعے پر کیا بولوں سمجھ نہیں آرہا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اعلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے سیالکوٹ واقعے پر ردّعمل سامنے آگیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ جب او آئی سی کا نمائندہ اجلاس ہو تو افغانستان کا ہائی لیول وفد بھی آئے، اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے، افغان مسئلہ پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے تمام معاملے میں ذاتی دلچسپی لی ہے جن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، افغان مسئلے پر ایران اور تاجکستان بھی فکر مند ہے، ماضی میں سارا ملبہ اور ذمہ داری پاکستان پر ڈالی جاتی تھی، اب پاکستان نے بھارت کا ایسا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کرینگے: چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
-
سیالکوٹ؛ سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کی تفصیلات جاری
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ واقعے کی پولیس کو جب پہلی اطلاع ملی تو ہلاکت ہوچکی تھی۔
-
مفتی منیب الرحمٰن کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت
رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہےکہ کل سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا، اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہیں
-
سری لنکن منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کر کے معذرت کی تھی: تحقیقات میں انکشاف
سیالکوٹ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں، پولیس کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشتعل افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کر کے معذرت کی تھی۔
-
چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں: خورشید شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں۔
-
پریزائیڈنگ افسر پر نگاہ رکھنے کیلئے فونز میں ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے، سکندر سلطان راجہ
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لیے ان کے فونز میں ایپ ڈاؤن لوڈ کردی ہے
-
سری لنکن منیجر کا قتل: تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش
پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل اور لاش جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی۔
-
جامعہ پنجاب نے سندھ کے طلبہ کے داخلے منسوخ کردیے
جامعہ پنجاب کے رجسٹرار کی جانب سے تمام ڈینز، کالجوں کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور چیئرمینز کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پنجاب نے سندھ کے طلبہ کو دیے گئے داخلے منسوخ کردیے ہیں
-
سری لنکن منیجر کی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی
گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا۔
-
ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا سے 8 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 189 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 91 فیصد پر آ گئی۔
-
سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کے لیے باعث شرمندگی ہے، اسلام برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے
-
سیالکوٹ واقعے نے ملک و ملت کو بدنام کیا: مفتی تقی عثمانی
ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک و ملت کو بدنام کیا۔
-
سیالکوٹ واقعے کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے: HRCP
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آرسی پی) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
-
سراج درانی نے اسلام آباد سے گرفتاری کی وجہ بتا دی
گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کراچی کے بجائے اسلام آباد سے گرفتار ہونے کے حوالے سے کیئے گئے سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ بس جہاز میں آنے جانے کا شوق ہے۔
-
سراج درانی کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
-
پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، مقامی سطح پر کھیلوں میں شرکت سے نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں گے