Categories
Breaking news

سری لنکا میں کورونا انفیکشن سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت پر وزیر اعظم کا خیر مقدم

Advertisement

میتوں کی تدفین

سری لنکا میں کورونا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی گئی۔

سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجا پکسا نے کورونا سے متاثر ہو کر انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا میں مسلمانوں کو دفن کرنے کی اجازت کا خیر مقدم کیا ہے، انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ہم سری لنکن پارلیمنٹ کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا ’ہم آج سری لنکن پارلیمان میں وزیر اعظم مہندا راجا پاکسا کی اس یقین دہانی، کہ مسلمانوں کو کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت ہوگی، کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے علاوہ دنیا بھر سے مختلف مکاتب فکر نے نے سری لنکا میں کرونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتیں جلانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

دنیا بھر کے مسلمانوں کے احتجاج کے بعد گزشتہ ماہ ماہرین کی ایک کمیٹی نے وزارت صحت کو تدفین سے متعلق تجاویز دی تھیں، اس 11 رکنی کمیٹی نے حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر تدفین کی سفارش کی تھی۔

گزشتہ روز برطانیہ میں ان مسلم خاندانوں نے جن کے پیاروں کی میتوں کو سری لنکا میں جلایا گیا تھا، اقوام متحدہ میں شکایت درج کی ہے، جس میں سری لنکا کی متنازعہ پالیسی کو ’غیر منصفانہ اور امتیازی‘ قرار دیا گیا، اور مطالبہ کیا گیا کہ اس پالیسی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

We welcome Sri Lankan PM Mahinda Rajapaksa's assurance given in Sri Lankan Parliament today allowing Muslims to bury those who died from COVID19.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 10, 2021

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *