Categories
Breaking news

سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعللان، وفاقی حکومت نے پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنا دی، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

ملازمین کی پنشنوزیراعظم کے معاون خصوصی نے پنشنرز کو خوشخبری سنا دی، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے بزرگ پنشنرز کو گھر پر ہی پنشن ملے گی، یکم ستمبر سے پنشن براہ راست نجی بینک اکاونٹ میں منتقل ہوگی، نیا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت ہر کام کرنے والا شخص ای او بی آئی میں رجسٹر ہو…

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے بزرگ پنشنرز اور محنت کش طبقے کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔

معاون خصوصی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کا نظام مزید بہتر کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب سے بزرگ پنشنرز کو ان کے گھر پر ہی پنشن پہنچائی جائے گی۔

ایک نظام بنایا ہے جس کے تحت آئندہ سے ای او بی آئی پنشن براہ راست پنشنر کے نجی بینک اکاونٹ میں منتقل ہو جائے گی، یوں پنشنرز کو بینکوں کے باہر قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

زلفی بخاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کو منافع بخش بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران 30 ارب روپے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اب سے ہر وہ شخص جو کام کرتا ہے محنت کرتا ہے۔

وہ بھی ای او بی آئی میں رجسٹر ہو سکے گا۔ اس حوالے سے قانونی سمری وزارت قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔

سمری کی منظوری کے بعد محنت کش ای او بی آئی میں رجسٹر ہو سکیں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اب بزرگ پنشنرز کی کم سے کم پنشن بڑھا کر 8500 روپے کر دی گئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *