Categories
Breaking news

سرفراز احمد بیٹے کیساتھ چلنے پر کیسا محسوس کرتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے پاکستان سُپر لیگ کے دوران لی گئی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سرفراز احمد اسٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ اُن کا بیٹا بھی ہے۔سرفراز احمد نے باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کا بیٹا آپ کے ساتھ چلے تو یہ سب سے اچھا احساس ہوتا ہے۔‘قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔
واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *