چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیہی علاقوں میں سردی کی آمد سے پہلے متاثرین کی مدد کا کام تیز کرنے کی ہدایت دےدی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کام کا جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پی پی پی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سیلابی صورتحال اور امدادی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے 12.35 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ جن کیلئے 2992 رلیف کیمپ لگائے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 7.38 ملین لوگ بےگھر ہوئے ہیں، جن میں سے 673353 لوگوں کو رلیف کیمپ میں رکھا گیا ہے جبکہ متاثرین کو 791933 خیمے، 588569 ترپالیں، 3.71 ملین مچھردانیاں، 2.2 راشن بیگز اور اب 1.13 ملین کمبل دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں 2444 بلین روپے یعنی 11.376 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی بریفنگ کے مطابق 1948 بلین روپے یعنی 9.06 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، ان نقصانات میں ہاؤسنگ سیکٹر، تعلیم، آب پاشی، پانی و نکاسی آب، لائیو اسٹاک، سڑکیں اور دیگر سیکٹرز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلڈ کنٹرول اور آبپاشی کیلئے 48.4 بلین روپے، سڑکوں کی مرمت کیلئے 22 بلین روپے کی ضرورت ہے جبکہ واٹر سپلائی اور نکاسی آب کیلئے 11 بلین روپے، لائیواسٹاک کیلئے 16.5 بلین روپے کی ضرورت ہے۔
سید مراد علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کو بڑھانے کیلئے 9.9 بلین روپے کی ضرورت ہے، گھروں کی تعمیر کیلئے 110 بلین روپے، پانی اور زراعت کی بہتری کیلئے 24.2 بلین روپے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کیلئے 42 بلین روپے اور صحت اور سوشل پروٹیکشن کیلئے 94.6 بلین روپے کی ضرورت ہے۔ تاہم اس طرح 379.56 بلین روپے ڈونر ایجنسیز نے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں ابھی پانی موجود ہے اس کی نکاسی جلد کریں، گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حتمی کر کے کام شروع کروائیں اور ہاریوں کو بیج اور کھاد کی مد میں جو مدد کرنی ہے اس کو فوری شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اور سندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں: علی زیدی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں۔
-
اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئیگا: بابر اعوان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئے گا۔
-
عمران خان حملے پر چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق آج اپنی درخواست جمع کرائی ہے، ہم چیف جسٹس سے درخواست کر رہے ہیں کہ اس واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔
-
مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا: اعظم سواتی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا۔
-
عمران خان نے سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا، شیری رحمٰن
وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے سائفر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا۔
-
نواز شریف کو پاسپورٹ مل گیا، کلین چٹ نہیں ملی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بھائی وزیرِ اعظم ہے اور سفارتی پاسپورٹ بھی مل چکا ہے مگر کلین چٹ نہیں ملی۔
-
عمران خان پر حملہ: PTI ارکانِ پارلیمان کی درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع
پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع کرا دیں۔
-
امریکی سازش کا بیانیہ پس پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا
-
لانگ مارچ کیخلاف درخواست: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے نوٹس جاری
لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ اور مظاہروں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
-
عمران خان کو دھمکی: عطاء و سائرہ تارڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع
حافظ آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
-
پی ٹی آئی کے دھرنے سے سڑکوں کی بندش، IG اسلام آباد سے رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
-
قصور: حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق
پنجاب کے ضلع قصور میں پھولنگر بائی پاس پر 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
-
استنبول دھماکا: عمران خان کا ترک صدر سے اظہارِ یکجہتی
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
-
عمران خان کا فائنل میں شکست کے بعد قوم کیلئے خصوصی پیغام
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔