
ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں جاری سردی کی شدید لہر میں سرد ترین مقام اسکردو ہے جہاں درجۂ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد ہے، ملتان، راجن پور، جہانیاں، لودھراں، خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Table of Contents
لاہور میں سردی اور دھند کی لہر برقرار
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی اور دھند کی لہر برقرار ہے، دھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ہے اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جارہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبۂ خیبر پختون خوا میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور صوابی میں رات اور صبح کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد ہے۔
شدید دھند کے باعث ملتان سکھر موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، تاہم حدِ نگاہ بہتر ہونے پر اسے کھول دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
- سردی کی شدت برقرار، دھند سے پروازیں، ٹرینیں تاخیر کا شکار
- سردی میں اضافے کے ساتھ ہی زیریں سندھ میں دھند
موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث ملتان خانیوال اور خانیوال عبدالحکیم موٹر وے صبح کے اوقات میں بند کی گئی۔
موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے صوابی انٹر چینج، ایم فور شیر شاہ انٹر چینج سے عبدالحکیم انٹر چینج اور ایم فائیو شیر شاہ انٹر چینج سے رکن پور تک بند کی گئی۔
سوات ایکسپریس وے بھی کرنل شیر خان انٹر چینج سے کٹلانگ Katlang انٹر چینج تک بند کی گئی۔
دھند کے باعث موٹر وے کی بندش کی وجہ سے موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
سراج درانی کو نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دے دیا۔
-
لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا لی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
-
لاہور:اغوا کرنیوالی خاتون خود اغوا
لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کار خاتون اغوا ہوگئی، پولیس نے خاتون کو ٹریس کرکے 2 سال کے بچے کو بھی بازیاب کروالیا۔
-
ڈریپ میں بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میں بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، صحت کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
-
پاکستان: 895 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 114 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 895 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
-
سردیوں میں گیس فراہمی،گھریلو صارفین ترجیح ہونگے، کابینہ کمیٹی
کابینہ کی توانائی کمیٹی کو بتایا گیا کہ سردیوں میں گیس فراہمی میں گھریلو صارفین ترجیح ہونگے، سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی 15 فروری تک بند رکھی جائے گی جبکہ برآمدی شعبے سمیت کھاد کارخانوں اور آئی پی پیز کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
-
کراچی: 3 سال سے مفرور منشیات کا سوداگر گرفتار
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سال سے مفرور منشیات کے سوداگر کو گرفتار کر لیا۔
-
نسلہ ٹاور گرانے کا کام 3 شفٹوں میں جاری
کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام دن رات 3 شفٹوں میں جاری ہے۔
-
لودھراں: اشتہاری مجرم کا پیچھا کرنیوالے اہلکار کی ٹانگ کٹ کر الگ
لودھراں میں اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، ٹانگ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گئی۔
-
پاکستان نے مسئلہ کشمیر پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ کا خط صدر سلامتی کونسل کو پہنچا دیا۔
-
موٹروے مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند
ملک کے مختلف شہروں میں دھندہے جس کے باعث صبح کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
-
پنجاب، نئے بلدیاتی قانون پر تحریک انصاف اور (ق) لیگ متفق ہوگئے
پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میں معاملات طے پاگئے اور دونوں جماعتوں کے درمیان کئی معاملات پر اتفاق ہوگیا۔
-
بحرانوں کا سبب آئین سے انحراف ہے، محمود اچکزئی
چیئرمین پختون خوا میپ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحرانوں کا سبب ملکی آئین پر عمل درآمد سے مسلسل انحراف ہے۔
-
سندھ بلدیاتی قانون حریفوں کو ایک پیج پر لے آیا
سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) ایک پیج پر آگئیں۔
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، بحفاظت لینڈنگ
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والے نجی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
-
الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے استعمال سے منع نہیں کیا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان
خالد جاوید خان نے کہا کہ ای وی ایم پرالیکشن کمیشن سے ابھی کوئی تنازع کی کیفیت نہیں، قانون سازی تو عین آئین کے مطابق ہوئی ہے۔