Categories
Breaking news

سردی سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے متاثرینِ سیلاب کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئےکہ کام کر کے لوگوں کے دلوں کو جیتنا چاہیے، متاثرینِ سیلاب کی بلا تفریق مدد کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، سیلاب کا شکار شہریوں کو امداد بلا تفریق ملنی چاہیے، متاثرینِ سیلاب کس جماعت کس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں اس حوالے سے تفریق نہیں ہونی چاہیے۔

پرویز الہٰی عمران کیساتھ نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے، پہلے عمران خان کو پرویز الہٰی کا خیال رکھنا چاہیے، وہ کسی اور طرف نہ چلے جائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سردیاں شروع ہو گئی ہیں اور ان متاثرین کا رات گزارنا بڑی آزمائش ہے، یہ حکومت کے لیے بھی بڑی آزمائش ہو گی کہ متاثرینِ سیلاب کو چھت فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسان پیکیج دیا گیا ہے، حکومت دوسرے شعبوں سے پیسے نکال کر متاثرینِ سیلاب کو دے رہی ہے، سندھ اور وفاقی حکومت مل کر لوگوں کی امداد کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہمارے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوا، ہمارے حلقے ترقیاتی کام سے محروم ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *