ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں سردی بڑھ گئی، جبکہ یہ آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 185 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرغیزستان کا دارالحکومت بشکک 180 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے اور چین کا شہر ووہان 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 165 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس نے پاکستان میں آلودہ ترین شہر لاہور اور بہاولپور کو قرار دیا ہے، ان دونوں شہروں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 185 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس فہرست میں فیصل آباد 169 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
Table of Contents
آلودگی: آج لاہور اور دہلی سب سے آگے
دنیاکے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور اور دہلی سب سے آگے ہیں جبکہ کراچی 10 ویں نمبر پر ہے۔
ادھر محکمۂ تحفظِ ماحولیاتِ پنجاب نے آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا جس کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 318 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کے لوئر مال پر پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 164، ٹاؤن شپ اور لیک سٹی میں 148 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
سردی بڑھنے سے اسموگ کے ساتھ فوگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، محکمۂ موسمیات نے لاہور میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
محکمۂ ماحولیات کے مطابق لاہور شہر میں بارش نہ ہونے تک فضائی آلودگی برقرار رہے گی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اسموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ماسک لگایا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا: شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ترقی نہیں کرتا، نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا۔
-
بیان حلفی کیس:رانا شمیم عدالت میں پیش
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس میں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید صرف 232 کیسز، 7 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 319 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 56 فیصد پر آ گئی۔
-
لاہور: کچہری سے فرار 6 ملزمان گرفتار، 5 کی تلاش جاری
لاہور میں پیر کے روز ماڈل ٹاؤن کچہری سے فرار ہونے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باقی 5 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
-
کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔
-
اپوزیشن کے استعفے اعلانات لطیفے بنے، سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ اپوزیشن نہیں ملی جس کی تعمیری جمہوریت میں ضرورت ہوتی ہے، ان کے استعفے اعلانات لطیفے بنے، یہ نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم چاہتے ہیں، عمران خان آج ان سے این آر او کرلیں یہ کبھی نہیں نکلیں گے ۔
-
قیادت نے مشاورت سے مارچ کی تاریخ طے کی، ترجمان پی ڈی ایم
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قیادت نے مشاورت سے مارچ کی تاریخ طے کی ہے۔
-
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔
-
ینگ ڈاکٹرز کی ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی دے دی، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
-
کراچی: جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، تاجر آج دھرنا دینگے
کسٹمز کے چھاپے پر کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، چھاپے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی تاجروں کو گرفتار کر لیا، جس پر تاجروں نے آج احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
-
کراچی: سوئیٹر، موزہ فیکٹری میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سوئیٹر اور موزے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جو کئی گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود بجھائی نہیں جا سکی۔
-
لاہور: طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی
لاہور کے علاقے سندر میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-
سندھ، تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا
سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ جمعرات کو ہوجائے گا، فیصلے کے حوالے سے کورونا کی نئی لہر کو بھی سامنے رکھا جائے گا جبکہ یہ فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بجائے ورکنگ کمیٹی کرے گی۔
-
ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے موٹر وے M2 پر داخلے پر پابندی عائد
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر موٹر وے ایم ٹو پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر آج سے پابندی لگا دی گئی ہے، عدالتی حکم کے بعد گاڑیوں کے مالکان ایم ٹیگ لگوانے موٹروے کے انٹری پوائنٹس کا رُخ کررہے ہیں، لیکن ان کا شکوہ ہے کہ ایم ٹیگ لگوانے کے لیے انہیں طویل سفر کرنا پڑ رہا ہے ۔
-
کراچی، کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان برآمد
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران کارروائی بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
-
سیالکوٹ واقعہ، نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ریاست سخت ایکشن لے۔