Categories
Breaking news

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹر ہیک

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹر ہیک

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات عملے نے نہیں کیے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

The Twitter, Facebook and Instagram accounts of the Embassy of Pakistan in Serbia have been hacked.
Messages being posted on these accounts are not from the Embassy of Pakistan in Serbia.

— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) December 3, 2021

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکونٹ سے عملے کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی شکایت کی گئی تھی، سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہم کب تک ایسے کام کرتے رہیں گے گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔
ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ حکومت کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے، دفتر خارجہ کی طر ف سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.