Categories
Breaking news

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال نا سنبھل سکی

Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ہے، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

کئی دنوں سے علیل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ کی طبیعت ناساز ہے، اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر علاج بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مسلسل بخار کے باعث ڈرپ لگائی گئی، ڈاکٹرز نے مولانافضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہے، انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

فضل الرحمان نے ناسازی طبع کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔

اس سے ایک روز قبل نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی بھی طبیعت ناساز ہوگئی تھی ، اور انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی تھیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، انہیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، مریم نواز نے اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی گئیں تھی۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے لاہور پہنچ چکے ہیں انہوں نے مریم نواز کا طبی معائنہ کیا اور کچھ ضروری ٹیسٹ بھی کرائے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *