Categories
Breaking news

سراج الحق کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف 21 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

سراج الحق کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف 21 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ 21 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا، سراج الحق اس روز اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نےقوم سے فلسطینیوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ،انہوں نے کہاکہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیے جنم لے رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نےکہاکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی ویورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو نا چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہوگا، مسلم ممالک غزہ کےشہریوں کی جان و مال اورعزت و آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *