Categories
Breaking news

سراج الحق عمران خان کی عیادت کرنے پہنچ گئے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عیادت کرنے پہنچ گئے۔

سراج الحق کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور کے زمان پارک پہنچ گیا ۔

جماعتِ اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور قیصر شریف بھی شامل تھے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ آج ہم عمران خان کی عیادت کے لیے آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سیاستدان کہیں بھی بیٹھیں سیاست پر بات ضرور ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں نہ ہی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور نہ ہم نے شرکت کی ہامی بھری۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر جماعتِ اسلامی کا مؤقف واضح ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن پہلے ہی دن متنازع ہو جاتے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ جلسہ، جلوس، مارچ، سیاسی ہلچل اور سیاسی سرگرمیاں ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی کا اصول اپنایا جائے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

عمران خان پر حملہ: JIT کیلئے پولیس نے 3 نام دیدیے

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کے لیے محکمۂ داخلہ پنجاب کو پولیس کی جانب سے 3 نام موصول ہو گئے ہیں۔

3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *