Categories
Breaking news

سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد رہا، این سی او سی

سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد رہا، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کا تناسب 8.16 فیصد ہے جبکہ سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد رہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ماہرین صحت کی سربراہی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔

کورونا وائرس: اجتماعات پر پابندی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس دوران این سی او سی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 2469 تک پہنچ گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 301 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں کوروناوائرس کا تناسب 18.43 اور ایبٹ آباد میں14.53 فیصد دیکھا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز میں کمی، احتیاط نہیں چھوڑنا ہے، ڈبلیو ایچ او

دنیا بھر میں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کیسز میں کمی دیکھی گئی، کورونا پابندیوں کی وجہ سے کیسز کم ہونے کے باوجود احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے، عالمی ادارہ صحت نے ہدایت کر دی۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 499 کیسز، 39 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 499 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 586 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد، بلوچستان میں 12.5 فیصد، گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی شرح 4.7 جبکہ اسلام آباد میں 6.6 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق اسی طرح خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کی شرح 5.6 فیصد، پنجاب 4.2، سندھ 14.1 فیصد اور لاہور میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 5.69 رہی ۔

این سی او سی کے اجلاس کے دوران مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 4.59 فیصد رہی، فیصل آباد میں کورونا کیسز کا تناسب 6.81 فیصد اور کوئٹہ میں 9.91 فیصد رہا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *