Categories
Breaking news

سب سے بڑی خبر ، کورونا کی ویکسین تیار، ویکسی نیشن مہم کب سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا؟

Advertisement
Advertisement

سب سے بڑی خبر ، کورونا کی ویکسین تیار، ویکسی نیشن مہم کب سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا؟

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی، اکتوبر کے مہینے سے ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق روس کے گامالیا انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز مکمل کرلیے گئے ہیں، اساتذہ اور ڈاکٹرز پر ویکسین کا تجربہ کرنے کے بعد روس کی جانب سے رواں برس اکتوبر میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں،جس کے نتیجے میں۔۔۔احسن اقبال نے تشویشناک خدشے کا اظہار کردیا

تحریک انصاف حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں،جس کے نتیجے میں۔۔۔احسن اقبال نے تشویشناک خدشے کا اظہار کردیا

روس کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اب اس کی رجسٹریشن پر کام ہورہا ہے، امید ہے کہ اکتوبر تک ویکسی نیشن مہم شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین رواں ماہ ہی رجسٹرڈ ہوجائے گی۔

اس سے قبل یہ دعوے بھی سامنے آئے تھے کہ روس کے گامالیا انسٹی ٹیوٹ نے کورونا کی ویکسین اپریل کے مہینے میں ہی تیار کرلی تھی اور روسی سیاستدانوں اور امیر ترین افراد کو ویکسین کی ڈوز بھی دی جارہی ہے۔

مزید :

Breaking Newsبین الاقوامیکورونا وائرس

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *