Categories
Breaking news

سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار

Advertisement
سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار

سبی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ادھر لاہور کے علاقے گلشن راوی میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد محب ﷲ کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر تھی۔

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *