Categories
Breaking news

سبی: دہشتگردوں کا حملہ، FC کے 5 جوان شہید

سبی: دہشتگردوں کا حملہ، FC کے 5 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے دوران 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان: دہشتگردی کے 2 واقعات، 3 ایف سی اہلکار شہید، 5 زخمی

بلوچستان میں کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے 2 مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللّٰہ، عباس، بشیر احمد اور سپاہی نور اللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔

شہید ظفر علی خان، ہدایت اللّٰہ اور نور اللّٰہ کا تعلق لکی مروت سے ہے، شہید ناصر عباس کا تعلق بھکر سے جبکہ شہید بشیر احمد کا تعلق نصیر آباد سے ہے۔

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جبکہ 4 سے 5 دہشتگرد ہلاک اور سات سے آٹھ زخمی ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق چند دشمن عناصر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، بلوچستان کا امن ایسے عناصر کے ہاتھوں سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز جان کی قربانی دے کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *