Categories
Breaking news

ساوتھ افریقی کرکٹرعمران طاہر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے مداح نکلے

ساوتھ افریقی بولرعمران طاہر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے مداح نکلے

ملتان سلطانز میں شامل ساؤتھ افریقا کے کرکٹر اور ورلڈ کلاس بیٹسمینوں کو بولنگ کرنے والے کھلاڑی عمران طاہر پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے مداح نکلے ۔

ملتان سلطانز میں شامل ساؤتھ افریقا کے کرکٹر عمران طاہرکا کہنا ہے ملتان سلطانز کے کپتان نے دنیا بھر میں خود کو منوایا ہے وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ،محمد رضوان کے بارے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں وہ جینٹلمین ہے۔

عمران طاہر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز باقی میچز میں اچھا کھیلے گی امید ہے کہ محمد رضوان فارم برقرار رکھیں گے، لیڈ فرام دی فرنٹ سے فائدہ ہو گا۔

خیال رہے کہ عمران طاہر کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز غیر معمولی ہے اور وہ اس وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر کا کہنا ہے کہ ارادہ یہی ہے کہ اپنا روایتی انداز بار بار دکھاؤں اور ملتان سلطانز کو کامیابی دلاؤں۔
انھوں نے کہا کہ درجہ حرارت 40 میں کھیل رہے ہیں، جتوانے کا ارادہ نہ ہوتا تو ابوظبی نہ ہوتا، گرم تولیوں کی جگہ ٹھنڈے تولیے استعمال کر رہا ہوں ساتھ ہی موسم سے ہم آہنگ ہو رہا ہوں۔

عمران طاہر کا ماننا ہے کہ قرنطینہ سخت تھا لیکن اب یہ سب نارمل ہو چکا ہے کورونا دنیا بھر میں ہے اسی کے مطابق رہنا ہے لیکن ہمارے لئےاچھی بات یہ ہے کہ ہمارے پاس جاب ہے جاب ہے تو پھر ہمیں ہر حال میں کھیلنا ہے کنڈیشنز چاہے کچھ بھی ہوں۔

عمران طاہر نےمزید کہا کہ رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن ہم نے کچھ خاص کرنے کی کوشش کرنا ہے اور اسی کے لئے ہم سب تیاری کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *