
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتہ چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ حاصل حصول صفر جمع صفر، نتیجہ صفر ہو گا، اب بھی وقت ہے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا ناممکن ہو گا۔
توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے چھوٹا کام کروایا گیا، فیصل واوڈا
کراچی سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ توشہ…
ایک انٹرویو میں عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے نا دوں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری تب ہوتی ہے جب آپ شاہ کو بچا لیتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ میں کمی کے لیے لاہور کی مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، ریسٹورنٹس ہفتے میں 4 دن رات 10 بجے جبکہ 3 دن 11 بجے بند ہوں گے۔
-
سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبے میں کرپشن، کراچی سے اہم ملزم زیرِ حراست
سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 کے منصوبے میں کرپشن کے معاملے میں اینٹی کرپشن پولیس نے ایک اور اہم ملزم کو حراست میں لے لیا۔
-
اے این ایف نے ماتحت عدالت کے فیصلے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ماتحت عدالت کے فیصلے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیے۔
-
تاجکستان کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
-
شہریوں کی غیر قانونی حراست، ڈی آئی جی آپریشنز کی لاہور ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی
3 شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
-
بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹس بڑھانا ہوں گی، بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے
-
فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔
-
برطانوی امتحانی بورڈ اور ڈی ایچ اےکالج اینڈ اسکول سسٹم کے مابین اشتراک قائم
برطانوی امتحانی بورڈ، لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) نے سینٹر فار ایمرجنگ اسٹڈیز اور iLearn کے علاوہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم (CES-DHACSS) کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
-
کاغذات میں مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
-
اعظم سواتی کو سندھ حکومت کے طیارے میں نہیں لایا گیا، مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا طیارہ استعمال نہیں ہوا
-
امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت اہم عمارت فروخت کرنے کی تیاری
امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت بیچی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے۔
-
اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج
لاہور ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔
-
نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب این آر او ٹو کے باعث ایون فیلڈ فلیٹس کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کررہا۔
-
نیب کا مریم نواز اور صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ
ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مسلم لیگ نے نائب صد ر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
اے پی ایس یو پی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا
-
اعظم سواتی کیخلاف مقدمے پر شور مچانے والے خود کیا کر رہے ہیں؟ عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات، سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی و دیگر کے مقدمات پر عمل درآمد روک دیا۔