Categories
Breaking news

سانحہ موٹروے کا ایک مرکزی ملزم گرفتار، آئی جی پنجاب

Advertisement

لاہور:سانحہ موٹروے کا ایک مرکزی ملزم گرفتار۔ ملزم کی شناخت وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این اے سے مطابقت رکھنے کی وجہ سے ہوئی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے سائنسی تجزیے اور تفتیش کی روشنی میں پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزموں میں سے ایک ملزم شفقت علی ولد اللہ دتہ سکنہ ہارون آباد، ضلع بہاولنگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم شفقت علی کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این اے سے مطابقت رکھتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ جس طرح پنجاب پولیس کی شبانہ روز کاوشوں سے ملزمان کی شناخت اور ملزم شفقت کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اسی طرح انشا ء اللہ مفرورملزم عابد ملہی کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کردیا جائے گا۔

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *