
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ 1971ء سے متعلق کچھ حقائق درست کرنا چاہتا ہوں، 1971ء میں فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی۔
جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری فوج مشرقی پاکستان میں بہت جرات مندی سے لڑی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سے کبھی غافل نہیں ہوگی، سابقہ مشرقی پاکستان کا سانحہ ایک فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لڑنے والے فوجیوں کی تعداد 92 ہزار نہیں صرف 34 ہزار تھی، 34 ہزار افراد کا مقابلہ ڈھائی لاکھ بھارتی فوج دو لاکھ ٹرینڈ مکتی باہنی سے تھا۔
آرمی چیف نے کہا کہ 1971میں پاک فوج بہادری سے لڑی اور بے مثال قربانیاں پیش کیں، پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف بھارتی فوج کے آرمی چیف نے بھی کیا، قوم نے ان فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف آج تک نہیں کیا جو بڑی زیادتی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، معاشرے میں عدم برداشت کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے عزم پر کاربند ہیں، قیادت کچھ بھی کرسکتی ہے لیکن ملک کے خلاف نہیں جا سکتی، جو سمجھتے ہیں عوام اور فوج میں دراڑیں ڈال دیں گے ان کی بھول ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنے والے دو ڈاکو فائرنگ سے ہلاک
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
-
پولیس اہلکار کا قتل: ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی کا بیان سامنے آگیا
عامر قادر نے کہا کہ خرم نے مجھے کہا کے آج ہی ملک سے باہر جانا ہے، خرم کی پہلے بھی دشمنی تھی میں نے سمجھا وہی معاملہ ہوگا۔
-
سیاست میں فوج کی مداخلت غیر آئینی ہے، آرمی چیف
اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔
-
پنڈی، اسلام آباد: کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد گرفتار
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
-
الاٹ شدہ گھر رشتے داروں کو دینے پر کارروائی ہوگی: آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد نے الاٹ شدہ گھر میں رشتے داروں کو ٹھہرانے کا نوٹس لے لیا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی پر قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا: خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا۔
-
شاہ رخ جتوئی کی رہائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کو خط
سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے شاہ رخ جتوئی و دیگر کی رہائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخوا تعینات، سمری پر دستخط
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کر دی۔
-
گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار اسکالرشپ دینے کا ارادہ ہے، امین الحق
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار اسکالرشپ دینے کا ارادہ ہے۔
-
پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کا مبینہ قاتل خرم نثار بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک روز قبل پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کا ملزم خرم نثار بیرونِ ملک کیسے فرار ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی، وزیرِ اعظم کی وزیرِ دفاع سے مشاورت
پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے مشاورت کی ہے۔
-
کراچی: کسٹمز کی کارروائیاں، بھاری مالیت کے آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام
پاکستان کسٹمز کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مالیت کے نئے آئی فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
کراچی، بچی سے زیادتی، تحقیقات میں تاحال ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آسکی
کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں 8 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات میں تاحال کوئی ٹھوس پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
-
رحیم یارخان: ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت، والد کا حجام کیخلاف کارروائی سے انکار
رحیم یار خان کے علاقے چک نمبر 79 میں ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت کے معاملے پر بچے کے والد نے حجام کے خلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔
-
عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کیلئے ٹیلی تھون، ثانیہ نشتر کی وضاحت
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کی ہے۔
-
توشہ خانہ: عمران خان کی نااہلی چیلنج، فل بینچ کی تشکیل
لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔