Categories
Breaking news

سانحہ مری پرکرکٹرز کا بھی اظہار افسوس

سانحہ مری پرکرکٹرز کا بھی اظہار افسوسملک کے سیاحتی مقام مری کے برفانی طوفان میں 20 سے زائد افراد کی اموات پر اسٹار کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہاکہ مری میں جو ہوا انتہائی افسوسناک ہے، انتظامیہ کے ناکافی انتظامات اور لوگوں کی آمد و رفت مانیٹر کرنے ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دوسری طرف موسم کی شدت لیکن عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

شعیب ملک کا کہنا تھاکہ وہ مری کے دلخراش مناظر دیکھ کر بہت افسردہ ہیں، ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مری سانحے پر محمد حفیظ نے بھی ٹوئٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.