Categories
Breaking news

سانحہ مری سے متعلق حکومت اصل حقائق بتائے، شہباز شریف

سانحہ مری سے متعلق حکومت اصل حقائق بتائے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ مری سے متعلق حکومت سچائی اور اصل حقائق بتائے، تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ مری سانحہ کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، بلکہ ملک پر صرف نالائقی، نااہلی، بےحسی اور ظلم مسلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مری اور دیگر علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئےاقدامات کرے، ہزاروں گاڑیوں کے اب بھی پھنسے ہونے کی اطلاعات پر تشویش ہے، پھنسے سیاحوں کے خاندان پریشان ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بیان بازی اور عوام کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائےانتظامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی

ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی۔

ان کہنا تھا کہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات میں یکجائی لائی جائے، پھنسے مسافروں کی محفوظ گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے۔

شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی مدد کرنے والے مقامی افراد کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ معصوم بچوں سمیت دیگر وفات پانے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ واقعہ ہمارے دل زخمی کرگیا ہے، اگر بروقت اقدامات ہوتے تو اتنا بڑا حادثہ نہ ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.