
سانحہ سیالکوٹ پر اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا، جس میں واقعے کے اسباب پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 20 دسمبر کو ہوگا، جس میں سانحہ سیالکوٹ کے اسباب، عوامل پر غور ہوگا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اجلاس میں مختلف شعبوں کے ماہرین کو بھی بلایا جائے گا۔
پریانتھا کو بچانے والے دوسرے شخص کا پولیس سے رابطہ
پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان کے رہائشی عدنان سولنگی نے پولیس سے رابطہ کیا ہے، عدنان سولنگی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہناہے کہ مذہبی قیادت اور کونسل موجودہ ملکی صورتحال سے لا تعلق نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کل علما کی مشترکہ پریس کانفرنس، وزیراعظم کا اعلان اور کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ روشن مستقبل کی امید ہے۔
سیالکوٹ واقعے کے 34 مرکزی ملزمان گرفتار ہیں، ڈی پی او
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے کیس سے متعلق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 34 سے زائد مرکزی ملزمان گرفتار ہیں جنہیں 21 دسمبر کو دہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے بتایا کہ پریانتھا کمارا کیس کے تین پہلو تھے جن میں امن وامان کی صورتحال، ملزمان کی گرفتاریاں اور تفتیش شامل ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ سیالکوٹ واقعہ 11 بجکر 5 منٹ پر پیش آیا، پولیس کو اطلاع 11 بجکر 26 منٹ پر ہوئی اور جب اطلاع ملی تو جی ٹی روڈ مکمل بلاک تھا، تمام افسران اور نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچا، اس وقت ہجوم کے ہاتھوں میں پیٹرول کی بوتلیں تھیں۔
عمر سعید ملک نے کہا کہ ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ آور ہونے کی کوشش کی، تاہم ہم نے تین سے چار گھنٹوں میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ صبور بٹ اور امتیاز واقعے کے پہلے مرکزی کردار ہیں، زیادہ تر ملزمان کو لاری اڈہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سینیٹ کی سیٹ پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹرہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں
-
بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر تشویش ہے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل نمائندے منیر اکرم کا کہنا ہے پاکستان کو بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل کو سیاسی رنگ دینے پر بھی تشویش ہے، بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات متعلقہ ممالک کےدرمیان ہی حل ہونا چاہیئے۔
-
پی ڈی ایم قیادت کو کہا تھا مذہب اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ عوام کا اُٹھانا پڑرہا ہے، پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
فیصل آباد: خواتین کو بےلباس کرنے کا معاملہ، 5 ملزمان کا ریمانڈ منظور
پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ قمرعباس نے 5 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ دے دیا۔
-
یورپین یونین، پاکستان کا اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت چھٹا اجلاس
یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت چھٹا اجلاس منگل کی شام یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقد ہوا۔
-
شیری رحمان کا منی بجٹ پر بحث نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ
ممبران کمیٹی نے بنکوں کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے انکار پر اظہار برہمی کیا۔
-
پنجگور میں شکار کیلئے جانے والے 5 افراد کی لاشیں برآمد
مقتولین کی شناخت حمزہ، امان جان، شعیب، خلیل اور داؤد کے ناموں سے ہوئی ہیں، مقتولین کی عمر یں 25 سے 35سال تک تھیں۔
-
کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی ہے۔
-
کراچی میں آئی ٹی کے ماہر کروڑ پتی نوجوان کا قتل، اہلیہ اور ملازم گرفتار
راجہ عمر خطاب کے مطابق شارع فیصل پر واقع سینٹر کے مالک آغا خانی نوجوان شہباز نتھوانی کی اہلیہ مئی میں جھگڑے کے بعد ناراض ہوکر اپنی ماں کے گھر ملیر چلی گئی تھی۔
-
سیالکوٹ جیسے واقعے کے ذمہ دار عناصر کیخلاف زیرو ٹالرینس ہونی چاہیے، کور کمانڈرز کانفرنس
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے سرحدوں کے حوالےسے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
-
پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا بھارتی جنرل بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس
پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی حادثے المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
شاہ محمود قریشی دورہ بیلجیئم مکمل کرکے وطن روانہ
پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنی ہم منصب صوفی ولمس کی دعوت پر دورہ بیلجیئم مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔
-
پی ایم سی کا میڈیکل کالجز کو انتباہ، 65 فیصد سے کم نمبر والوں کو داخلہ نہ دیا جائے
پاکستان میڈیکل کمیشن نے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی انتظامیہ اور میڈیکل میں داخلوں کے خواہش مند طلبہ کو متنبہ کیا ہے کہ کمیشن کے داخلوں کے طریقہ کار کی خلاف ورزی پر کالجز کی رجسٹریشن منسوخی سمیت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
-
انڈونیشیا میں بحری جہاز پر پھنسے 46 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
چھیالیس افراد پر مشتمل عملے کو بھی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تھیں جن کی مالیت پانچ لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی۔