Categories
Breaking news

سانحہ سیالکوٹ: مزید 7 افراد کو گرفتار، ملزموں کی تعداد 132ہوگئی

سانحہ سیالکوٹ: مزید 7 افراد کو گرفتار، ملزموں کی تعداد 132ہوگئی

پولیس نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے الزام میں مزید 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں سکندر، راشد، احمد شہزاد، زوہیب، محمد ارشاد، سبحان اور عمیر علی شامل ہیں، ساتوں ملزمان کو سی سی ٹی وی اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سکندر پریانتھاکمارا پر تشدد کے لیے چھت پر لوگوں کو اکٹھا کرتا رہا اور ملزم راشد تشدد کرنے والے ہجوم میں شامل تھا جب کہ ملزم احمد شہزاد ہجوم میں ڈنڈے سے لیس تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم زوہیب تشدد کےلیے اکسانے کی پلاننگ میں ملوث تھا جب کہ محمد ارشاد،سبحان اور عمیر علی بھی ہجوم میں شامل تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور سیالکوٹ کیس میں گرفتارملزموں کی تعداد 132ہوگئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ اب تک کی تحقیقات کےمطابق گرفتارملزمان میں 26 کا مرکزی کردار سامنے آیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں جب کہ وزیراعلی نے کیس کی پراسیکیوشن کا ٹاسک سیکرٹری پراسکیوشن کو سونپا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.