Categories
Breaking news

سانحہ بارسیلونیتا،محلہ داروں کی جانب سے تعزیتی تقریب،شمعیں روشن کی گئیں

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا کے سیاحتی محلہ بارسیلونیتا کےایک گھر میں آگ لگنے سے 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ہمسایوں اور محلہ داروں کی جانب سے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی افراد کے علاوہ بلدیہ کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد وخواتین نے شرکت کی۔جائے حادثہ پرشہید ہونے والوں سے اظہار ہمدردی میں شمعیں روشن کی گئیں اورپھولوں کے گلدستے رکھے گئے۔ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر سانحہ کے چشم دید اور شہید ہونے والوں کے بھائی رانا مکرم نے کہا کہ ہمسائیوں کی دلجوئی اورپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جذبہ ہمدردی نے جینے کا حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس اور بلدیہ بہترین تعاون کررہی ہے۔

تعزیتی تقریب میں مقامی ہمسائیوں اور محلہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اچھے کردار کے مالک ہیں۔اور ہنسی خوشی ان کے ساتھ زندگی گزر رہی تھی۔اور کبھی ان سے تکلیف یا دکھ نہیں پہنچا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *