Categories
Breaking news

سانحۂAPSکے شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

سانحۂAPSکے شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

سپریم کورٹ میں زیر سماعت سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے کیس میں شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی میں شیریں مزاری، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا، صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ اٹارنی جنرل، دفاع، داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز خصوصی دعوت پر کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو شہداء کے والدین کا موقف سننے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد کابینہ کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

کوئی مقدس گائے نہیں، سپریم کورٹ حکم دے، ایکشن لیں گے: وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے طلب کرنے پر پیش ہوئے، عدالت کے روبرو انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، آپ حکم کریں، ہم ایکشن لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم عمران خان سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے طلب کرنے پر پیش ہوئے تھے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کیس کی سماعت میں کہنا تھا کہ شہدائے اے پی ایس کے والدین کو مطمئن کرنا ضروری ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اس وقت کے حکام کے خلاف کارروائی ہو۔

اس پر وزیر اعظم نے عدالت کے روبرو کہا تھا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، آپ حکم کریں، ہم ایکشن لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *