Categories
Breaking news

سانحۂ سیالکوٹ:19 مرکزی ملزمان سمیت 124 افراد گرفتار

سانحۂ سیالکوٹ:19 مرکزی ملزمان سمیت 124 افراد گرفتار

سیالکوٹ فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعہ میں اب تک 19 مرکزی ملزمان سمیت 124 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار تمام افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس کےترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا سے 12 گھنٹوں میں مزید 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

سانحہ سیالکوٹ، منیجر کے وحشیانہ قتل پر صدمے میں ہوں، صدر سری لنکا، پاکستانی قوم کو بھی غم و شرمندگی ہے، وزیراعظم پاکستان

کراچی ،لاہور،اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر،…

پولیس کے مطابق ملزمان اپنےدوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں چھپے ہوئے تھے، اب تک 124 گرفتار افراد میں سے 19 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔

گرفتار افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے، سانحہ سیالکوٹ میں 900 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

میرے شوہر معصوم تھے، انصاف دیا جائے، مقتول سری لنکن شہری کی اہلیہ

لاہور(جنگ نیوز)سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں…

واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر آباد روڈ پر گارمنٹ فیکٹری میں ملازمین نے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے ہلاک کیا تھا ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.