Categories
Breaking news

سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

یہ سانجھ کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے، شبلی فراز کا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ سے کہا ہے کہ ’یہ سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے‘۔

Advertisement

اپوزیشن اتحاد کی حکومت مخالف تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اور منزلیں جدا ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پر پھوٹ رہی ہے‘، حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے اُن کے جماعت کے مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کے بیانات واضح گواہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالی اپوزیشن کو توفیق دے، اسے کرسی کی بجائے عوام اور ان کے مسائل نظر آنے لگیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *