Categories
Breaking news

سانت پونی میلہ،کورونا کی وجہ سے اس سال بھی منسوخ کردیا گیا

بارسلونا(ڈ ق ف)بارسلونا سنٹر کی معروف گلی ’’کائیے اوسپیتال‘‘میں ہر سال 11 مئی کو ہونے والا سانت پونی میلہ دوسرے سال بھی کورونا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔
یہ ایک صدیوں پرانامیلہ ہے جس کا اہتمام (Unió de Sant Ponç i l’Agrupació d’Apicultors de Barcelona)اونیو دی سانت پونی اور ایگروپاسیو دی اپی کلتورس دی بارسلونا کرتے ہیں ، جہاں آپ دواؤں میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں ، شہد ، کینڈی فروٹ ، دہی اور اسی طرح کی دیگر مصنوعات خرید سکتے ہیں۔
سیوتات وییا کے علاوہ سانت پونی سے نو بیرس ، سانت گریواسی ،سانت مارتے اورسانتس مونتجوک تک دوسرے میلے بھی باقاعدگی سے لگائے جاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ میں منتظم ابھی بھی فیصلہ کر رہے ہیں کہ اسے کرنا ہے یا اس کی شکل تبدیل کرنا ہے۔
سانتا ریتا میلہ بھی نہیں منعقد ہوگا
سیوتات وییا ضلع نے بھی فیرا دی سانتا ریتا کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو عام طور پر 22 مئی کو پلاسا دی سانت اگستی میں ہوتا ہے اسے بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔۔ ضلع میں دونوں میلوں کی ایک طویل روایت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *